پرالی اور توڑی کی غذائیت

Created By 1 at 1/16/2023 4:44:11 AM

پرالی اور توڑی کی غذائیت 100% بڑھا کر سبز چارے کے برابر  کریں 

پرالی اور بھوسہ جانوروں کے لیے  ناقص خوراک ھے اور اس کی غذائیت بہت کم ھے اور نہ ھونے کے برابر ھے

 اس کی غذائیت آسانی سے دوگنی کی  جا سکتی ھے 

طریقہ ۔

25 کلو توڑی پر ۔۔۔ 1کلو یوریا  +10 کلو پانی 

یا 

50 کلو توڑی تہہ ۔۔۔۔2 کلو کھاد +20 کلو  پانی 

یا  

100 کلو توڑی ۔۔۔۔۔۔۔4کلو کھاد ۔۔۔۔۔۔40 کلو پانی 

 

بھوسہ کی مقدار کے مطابق محلول تیار کریں پلاسٹک شیٹ پر یہ بھوسہ کی ھموار تہہ بنائیں 

اور نرسری کے پھُوارے یا سپرے مشین کھلی نوزل سے 

یہ محلول بوسے کی تہہ پر یکساں سپرے کرئیں

اور ایک یا دو آدمی ساتھ ساتھ  اس توڑی کو مکس کرتے جائیں تاکہ یہ محلول اچھی طرح  ساری توڑی کے ساتھ مکس ھو جائے

اور تہہ در تہہ یہ عمل جاری رکھیں حتکہ آپ کی ساری توڑی ختم ھو جائے اس کے بعد 

 

اس کو  پلاسٹک شیٹ یا 

بڑے

پلاسٹک شاپر لفافہ میں 

  اس کو ائیر ٹائیٹ  پیک کریں

کہ مکمل سیل بند ھو اور  اس میں ھوا داخل نہ ھو سکے 

 

*اس بھوسے کو ایک ماہ تک ائیر ٹائیٹ رکھ کر کھول سکتے ہیں  اس کے بعد اس کو  بند رکھنے کی ضرورت نہیں 

 

اب 100% قابل ھاضم  توڑی تیار ھے

 

اس کو اب آپ ایک ماہ کے بعد کھول کر عام توڑی کی طرح بھی رکھ سکتے ہیں یا اس شاپر کے  اندر سے نکل کر استعمال کر سکتے ہیں 

 

کیمیائی عمل

  *اس محلول کی  یوریا کھاد  کچھ دن بعد امونیا گیس میں بدل جاتی ھے اور یہ خیال بالکل غلط ھے کہ اس یوریا کھاد کا اثر دودھ میں آتا ھے جوکہ انسانی صحت  کے لیے خطرہ ھے دودھ لیبارٹری میں  ٹسٹ کرنے پر یہ بات غلط ثابت ھو چکی ھے 

یہ تو امونیا گیس کا کمال ھے جوکہ توڑی کو ایک ماہ ائیر ٹائیٹ کرنے کی وجہ سے بنتی ھے اور بھوسے کی  اوپر سخت تہہ Lignin پر کیمیائی  اثر کرکے اس کو ختم کر دتیی ھے جس کی وجہ سے    عام توڑی 50%  ناقابل ھضم ھوتی ھے 

 

ایک ماہ بعد توڑی کا رنگ براون ھو گا  اور توڑی کو  سونگھنے پر آپ کو امونیا گیس  تیز چُھبتی بُو  محسوس ھو گی جوکہ عارضی ھے 

توڑی کو استعمال سے پہلے  کھلی ھوا پر  رکھنے کرکے خشک کرکے استعمال کریں تاکہ  اس  امونیا کی گیس کا اثر   ختم ھو سکے  

اس سادہ طریقے سے  اب اس کی پروٹین بھوسے کی Cp  4% سے بڑھ  کر جانور % 7 Cp    سے زیادہ ھو جاتی  ھے جس کی معاشی طور پر 6 روپے فی کلو فارمر کو مفت میں فاھدہ ھوتا ھے اور 7 سے 12% TMR ونڈہ کی قیمت کم ھو تی ھے جوکہ لبیارٹری سے ثابت شدہ حقیقت ھے 

  عام  کسانوں اس کے عملی رزلٹ اور ان  کو ٹرینگ دے کر  لائیو سٹاک (بکریوں اور بھینسوں گائیوں) کو بہتر خوراک مہیا کرنا آسان ھے 

اور غیر متوازن ناقص بھوسہ کی غذائیت سبز چارے کے برابر کرکے اور ونڈہ کا خرچ کم کرکے 

 غیر منافع بخش لائیو سٹاک کو

 منافع بخش بنانے میں مدد کی جا سکتی ھے 

 

یوریا محلول  چھڑکاو کرکے  ایک ماہ تک  پلاسٹک شیٹ میں آئیر ٹائیٹ بند رکھنا ضروی  ھے 

 

یہ یوریا کھاد کا عمل نہیں

 بلکہ اس سے نکلنے والی امونیا گیس کا عمل ھے

  یہ یوریا کھاد سے کمیائی عمل سے  امونیا گیس کا عمل ھے جوکہ بھوسہ کا رنگ براون کرکے اسکی ھاضمیت اور  غذائیت دوگنی کرکے  سبز چارے کے برابر کر دتیی ھے  

اور اس سے نہ تو جانور کی صحت کو کوئی خطرہ ھے اور 

نہ ہی یوریا کھاد کا دودھ میں آنے کا خطرہ ھے 

کیونکہ یوریا کھاد تو بند لفافے میں چند  دن بعد امونیا گیس میں تبدیل ھو جاتی ھے 

  

یوریا کھاد کے اثرات کا وھم  

جانور کے دودھ یا گوشت میں   آنے کا سوال ھی پیدا نہیں ھوتا 

Back to List