پیاز کے مختلف مرحلے۔اور کھادیں
پیاز کے مختلف مرحلے۔اور کھادیں۔
بجائی کے وقت۔
●نائٹروجن اور پوٹاش بھر پور اور طاقتور پودا بناتی ھیں۔
●فاسفورس۔
صحت مند پودہ۔مضبوط اور گھنی جڑیں۔
●سلفر۔
صحت مند پودے اور مناسب بڑھوتری۔
●بوران+مینگنیز+زنک۔
تنا مضبوط اور صحت مند نمو۔
ابتدائی بڑھوتری۔
●نائٹروجن اور پوٹاش۔
لگاتار اور مناسب رفتار سے بڑھوتری اور نشوو نما۔
●کیلشیم+سلفر+مولبڈینم+
دوسرے اجزائے صغیرہ۔
پودے کی مضبوطی اور بیماریوں سے حفاظت۔
●بلب یا گانٹھ کا بننا۔
●نائٹروجن۔
گانٹھ یا بلب کے بننے اور جسامت کی بڑھوتری میں اھم کردار ادا کر تی ھے۔
●پوٹاش۔
بلب یا گانٹھ کے بننے اور بڑھنے میں انتہائی انتہائی انتہائی اھم کردار ھے۔
●کیلشیم۔
بلب یا گانٹھ کے بننے اور بڑھنے کے دوران کیلشیم کا استعمال اس کے زخیرہ کرنے کی اہلیت میں اضافہ کرتا ھے۔پیاز کو زیادہ عرصہ تک زخیرہ کر سکتے ھیں۔اور پیاز گلنے سڑنے سے محفوظ رھتا ھے۔
بلب یا گانٹھ کی برھائی۔
●نائٹروجن۔
اس مرحلہ پر بہت کم ضرورت ھوتی ھے۔زیادہ استعمال معیار اور زخیرہ کرنے کی صلاحیت کو کم کرتا ھے۔
●فاسفورس۔
فاسفورس اس مرحلہ پر بہت اھم کردار ادا کرتی ھے۔پیاز کا تیار کرنا اور جلدی تیار کرنا فاسفورس سے ممکن ھے۔نیز فاسفورس اس مرحلہ پر بلب کی جسامت میں اضافہ کرتی ھے۔
●پوٹاش۔
پوٹاش بلب کو ٹھوس اور نگر بناتی ھے۔پیاز کے معیار کو بہتر کرتی ھے۔اور اس کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ھے۔
●سلفر۔
پیاز کی خوشبو اور ذائقہ کو بنانے میں اھم کردار ادا کرتی ھے۔
●بوران۔
بوران پیاز کے معیار اور ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ھے۔
●کیلشیم+کاپر۔
کیلشیم اور کاپر سے پیاز کے رنگ اور چمک میں اضافہ ھوتا ھے۔