کسان کی خوش حالی کا راز
کسان کی خوش حالی کا راز
آلو کے حوالے 2014 کبھی نہیں بھولے گا۔ وجہ تھی آلو کی بے تحاشہ کاشت۔ کسان ذلیل ہوا ۔ بے توقیری اور بے عزتی اسکا مقدر بنی اور مالی نقصان کئیوں کو گداگر بنا گیا۔کئیوں نے زمینیں بیچ کر قرض اتارے اور سفید پوشی کا بھرم بچایا اور کئی نفسیاتی مریض بنے اور آج تک نیند کی گولیاں ان کی غذا ہیں۔ آلوکی مناسب مقدار میں کاشت ہونی چاہیں۔ قیمت اگرچہ مناسب نہیں مگر عزت اور بھرم قائم ہے۔ جیبیں نہیں بھریں گی مگر عزت مل رہی ہے ۔ کسان کی خوشحالی اور عزت اس میں ہے کہ توازن قائم رکھے۔ آلو لگائیں مگر صرف اتنا جتنا عزت اور وقار سے بھگتا سکیں۔ اور فصلیں بھی ہیں۔ کسان کی سویی آلو میں کیوں پھنسی ہے۔ زمین کے حصے کریں ۔ باغ، مچھلی فارم ، گھر کیلئے سبزیاں ، ضرورت بھر گندم ، کچھ چاول ، تل ، جوار، مکئی، چارہ ، سائیلیج، ضرورت کے جانور ، کچھ بھیڑ بکریاں ، گھر میں مرغیاں ، چھوٹے پیمانے پر سونف، اسپغول ، بڑی فصلوں میں رایا ، کینولا ، باجرہ ، ، ، اور بہت کہچھ؟ اپنے ذہن کو بدلیں ، رویوں کو بدلیں۔ عزتِ نفس بھی ایک فصل ہے۔ اسکو بھی اگانا سیکھیں ۔ وقار اور شان کو بھی کھیتی کی طرح پالنا سیکھیں۔ آپ بیل نہیں کہ سارا دن جتے رہیں اور شام کو آنکھیں بند کرکے جگالی کرتے رہیں اور اگلے دن پھر کوئی آپ کو جوت دے۔ آپ پروڈیوسر ہیں۔آپ پیدا کندہ ہیں۔ آپ طاقتور ہیں۔ اپنی طاقت کو پہچانیں ۔ آپ کے پاس صرف نمک نہیں، اسکے علاوہ سب کچھ ہے۔ آپ کھلانے والے ہیں۔ آپ چاہیں تو سب کچھ کنٹرول میں لا سکتے ہیں مگر سب سے پہلے اپنا دماغ کنٹرول میں لائیں۔ آج سے بسم اللّٰہ کرکے سوچنا شروع کریں۔ اللّٰہ تعالیٰ ہم سںب کا حامی و ناصر ہو