کھیتی اور چوہے (Mouse vs crops)
Created By 1 at 1/15/2023 3:13:08 PM
کھیتی اور چوہے (Mouse vs crops)
چوہے گندم کے کھیتوں میں اپنا کام دکھا رہے ہیں۔ ہر سال کافی نقصان ہوتا۔ خاص طور پر جہاں ٹیوب ویل لگے ہوئے وہاں یہ کھیتوں سے سیدھا کنویں تک بل بنائے ہوئے ہیں۔ نتیجتاً پکے کنویں تک پانی سے بھر جاتے۔ اس لیے ان کا آزمودہ حل اس سال دوبارہ نکال رہے۔
5 کلو مکئی
2 کلو گندم
2 کلو چاول
ان کو ابال کر اتار لیں اور جب نیم گرم ہوجائے زنک فاسفائیڈ کے پاوڈر چھڑک کر کھیتوں کی وٹوں اور جہاں بل ہیں وہاں چھٹا کردیں۔ یہ کام شام کو کریں۔ کیونکہ رات کو مکئی چاول اور گندم کی خوشبو زیادہ دور تک پھیلتی اور چوہے رات کو نکلتے ہی ان کی طرف لپکتے۔ ہم نے تو گیڈر، چوہے اور سہہ تک مری ہوئی دیکھی ہیں اس کی وجہ سے