ونڈا کیا ہے

Created By 1 at 2/12/2023 11:34:58 AM

ونڈا کیا ہے? 

2012 میں , میں نے ڈیری فارمنگ سیکھنا شروع کیا , اس سے پہلے یونیورسٹی میں ونڈابنانے کی ترکیب سمجھ چکے تھے اور پشاور کے سرکاری ڈیری فارم پہ ونڈا بنانے کا فارمولا حاصل کیا تھا , لیکن مجھے یہ اندازہ نہیں ہورہا تھا کہ دودھ میں اضافہ کیسے اور کس چیز سے ہوتا ہے۔

جب میں 2012 میں الشیر ڈیری فارم پہ تھا , تو اس وقت روٹی اور کھل جانوروں کو بھگو کر ڈالتے تھے , جانوروں کا دودھ کو گزرے والا لیکن جانور کمزور بہت تھے اور جانور بہت مررہے تھے , کبھی سوتک کی وجہ سے تو کھبی رت موتر کی وجہ سے ساڑو اور دست دوسرا بڑا مسئلہ تھا

میں نے جب فارم کا چارج لیا تو دوسرے انتظامی ذمہ داریوں کے ساتھ جانوروں کے خوراک کا ذمہ داری بھی لے لیا۔ بظاہر جانوروں کی خوراک سادہ نظر اتا ہے مگر جب زیادہ دودھ لینے اور کم خرچ کی بات ہوتی ہے تو جانوروں کا خوراک سب سے پیچیدہ چیز بن جاتی ہے۔ 

آج کے پوسٹ کا مقصد بھی یہی ہے کہ کس طرح سستے چیزوں سے اچھا ونڈا بنایا جائے 

دراصل ڈیری فارمنگ لگن اور سکھینے کا نام ہے, یہ مشکل ہے لیکن دلچسپ ہے۔

 

دودھ بنانے کے لیے 6 چیزیں اہم ہیں.

توانائی 

پروٹین 

فیٹ

نمکیات 

پانی

اور 

جانور کا نسل 

اس کے علاوہ جانور کا ماحول 

 

2012 میں نے فارم پہ ونڈا ڈالنا شروع کیا اور کھل روٹی بند کرایا تو ایک تو دودھ میں اضافہ ہوا , دوسرا خرچہ بھی کم ہوا ۔ اس وقت مجھ سے لیبر نے پوچھا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ ونڈا تو بظاہر چوکر , گڑ اور کچھ کھل اور کالے دانے کے امیزے کے علاوہ اور کچھ نظر نہیں اتا لیکن یہ دودھ کیسے بڑھاتا ہے??

اس وقت میں نے لیبر کا یہ سوال نظر انداز کیا ۔ شاہد مجھے خود اس سوال کا جواب معلوم نہ تھا یا میں ان کو یہ سوال سمجھا نہ سکا, 

اج جب کہ پاکستانی فارمرز بہت شدت دباو میں ہے اور ایک طرف مہنگائی تو دوسرے طرف دودھ کی پیداوار کی کمی کا سامنا ہے تو اور اب مجھے اس سوال کا جواب بھی سمجھ ایا ہے تو اج میں اس سوال کا جواب لکھ رہا ہوں۔

ویسے تو اس فارم کے بعد میں نے تقریبا 4 مزید ڈیری فارم پہ جاب کیا تھا, تب میں نے بےشمار ونڈے آزمائے تھے, لیکن مجھے وہ ونڈا نہیں ملا تھا جس سے وہ دودھ ملتا جو فارم اونر کا ڈیمانڈ یا خواہش تھا۔

مجھے بھی اس چیز میں خواہش تھا کہ وہ جادو ہاتھ لگے جس سے دودھ میں اضافہ ہو۔ میں نے سوماٹک , بوسٹین , منرلز , ڈی ورمنگ اور نجانے کیا چیزیں ازمائے ,چینی ,گڑ , گھل قند , سرسوں کھل , بنولہ کھل , تیل کا تیل , DCP اور منرل سب کچھ ازمائے لیکن دودھ صرف منرل اور کالے گڑ سے ادھا لیٹر بڑھتا پایا۔ اس کے بعد MilFonC اور Amivicom لگایا تو دودھ میں تھوڑا سا اضافہ دیکھا۔ چیچڑ کے انجکشن جب ایسے بھینس کو لگایا جس کے جسم پہ سفید رنگ کے آٹے کی ماند Dandruff تھا , اس کے دودھ میں اضافہ بھی ہوا اور جسم چمدار بھی ہوا تھا۔

مجھے ونڈے بنانے کا شوق 2014 سے تب سے ہوا جب ایک فارم پہ جاب کرتے ہوئے ونڈا بنانے کے لیے باس نے ارڈر دیا تھا۔ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ونڈا کیسا بناو کہ دودھ بڑھ جائے۔ اس وقت ونڈا بنانے کا نوبت تو نہیں ایا لیکن مجھے کافی حد تک سمجھ ایا تھا۔ گوگل پلے سٹور سے Feed Apps ڈاون لوڈ کر رکھے تھے۔ اور مسلسل سیکھ رہا تھا۔

ایک وقت ایسا ایا کہ مجھے ونڈا بنانے کا عملی مظاہر کرنا پڑا , میں نے اچھے ڈاکٹرز کے ساتھ میٹنگز کیں, کافی ریسرچز پڑھے لیکن چیز پیچیدہ ہونے کے ساتھ سمجھ بھی آنے لگے 

تب مجھے پتہ چلا کہ جب اپ ایک حصہ میتھونن اور 3 حصے لائی سین اور 2.5 حصے تھرونین کا تناسب رکھتے ہو تو گائے کا 3 لیٹر اور بھینس کا 2 لیٹر دودھ میں اضافہ ہوجاتا ہے

ایک اچھے ونڈے کی کمیائی تجزیہ مندرجہ ذیل ہوتا ہے

 

سی پی 18 سے 22

فیٹ 6 سے 8

ٹی ڈی این 70 سے 75

ٹاکسن 20 سے کم 

ایش 10 

انرجی 3200 سے 4000 کلوکیلرز

 

پاکستان میں اس وقت سب سے بڑا چلینج سویابین اور کنولہ کا نہ ملنے کا ہے۔ اس وجہ سے ایک تو کمرشل ونڈے کا کوالٹی بہت گر گیا ہے۔

اگر فارمرز اپنے ہی کھیتوں میں سویابین اور کنولہ کاشت کرے تو یہ مسائل مستقل طور ختم ہوجائنگے

Back to List